بیجنگ (جیوڈیسک) ایشین انفراسٹرکچر بنک کے قیام پر معاہدے کی تقریب ہوئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی طرف سے نمائندگی کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چین کے صدر شی جن پنگ تھے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے چین کے صدر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ پاکستان کے عوام ان کے دورے کے منتظر ہیں جس پر شی جن پنگ نے کہا کہ وہ بھی جلد پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اس سے پہلے وزیر خزانہ نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے، دونوں ممالک کی علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے سوچ یکساں ہے۔