چینی صدر ژی جن پنگ نے وسطی ایشیا کا دورہ شروع کر دیا

Beijing

Beijing

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صدر ژی جن پنگ نے وسطی ایشیا کا دورہ شروع کر دیا۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق جی 20 سربراہ اجلاس سے قبل چین کے صدرنے منگل کو وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ اپنے پہلے دورے کی تکمیل کے بعد چینی صدر سینٹ پیٹرزبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جس کے بعد وہ قازقستان، ازبکستان اور کرغزستان کا دورہ کریں گے۔ ان دوروں کے دوران وہ ان ممالک کے قائدین سے اہم دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔ اس دورے کے دوران تیل وگیس، ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے کئی منصوبوں پر دستخطوں کا امکان ہے۔