چینی صوبہ سنکیانگ میں مسلم خواتین کے چہرہ چھپانے پر پابندی

Muslim Women

Muslim Women

بیجنگ (جیوڈیسک) چینی صوبہ سنکیانگ کے علاقہ ایغور میں مسلم آبادی پر مذہبی طور طریقوں پر کھلے عام عمل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

بازاروں میں کھلے عام خواتین کا برقعہ پہن کر نکلنا یا چہرہ چھپانا اب قانوناً جرم ہو گا۔ اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکوں کو مسجدوں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سنکیانگ میں دو کروڑ بیس لاکھ میں سے ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد مسلم آبادی رہائش پذیر ہے۔