پیرس (زاہد مصطفی اعوان) حالیہ دنوں میں بھارتی سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں درجنوں کشمیری شہید، سینکڑوں زخمی اور ایک سو پچاس سے زائد نوجوان کشمیری لڑکے حالیہ دنوں اپنی آنکھوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔بھارتی سیکورٹی فورسزنے پرامن مظاہرے پردیگر آتشیں اسلحے کے علاوہ چھرے داربندوقوں سے بھی فائر کئے۔جو اقوا م متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر ،صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس راجہ محمد اشفاق جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم اختر نے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیرکے منطقی اور منصفانہ حل تک کشمیر کی جدوجہدآزادی کی حمایت جاری رکھیں گے اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے رہیں گے۔
انھوں نے مقبوضہ کشمیرمیں قتل و غارت اوربے جا حراست سمیت تمام بھارتی مظالم خصوصاً حالیہ دنوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں درجنوں کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کی اور اس دوران شہیدہونے والے افراد کے لواحقین اورزخمیوں کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکی۔ انھوں نے کہاکہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے ذریعے رائے شماری کرائی جائے جس میں حصہ لے کر کشمیری عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں۔مقررین نے مزید کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے پرامن جدوجہد کررہے ہیں۔
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام پر اپنی فوج کی طرف سے ہونے والے تشدد اور مظالم پر پردہ ڈالناچاہتا ہے۔مقررین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں سات لاکھ فوج کی موجودگی اور کالے قوانین اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کوسنگین دباؤمیں رکھاہواہے۔ لیکن بھارت کی طرف سے مظالم اورتشددجیسے حربوں اور کالے قوانین سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو روکا نہیں جا سکتا۔اپنے منطقی انجام تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔راجہ محمد اشفاق اور نعیم چوہدری نے کہاکہ ہم مسئلہ کشمیرکے منطقی اور منصفانہ حل تک کشمیر کی جدوجہدآزادی کی حمایت جاری رکھیں گے اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے رہیں گے۔
انھوں نے مقبوضہ کشمیرمیں قتل و غارت اوربے جا حراست سمیت تمام بھارتی مظالم خصوصاً حالیہ دنوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں درجنوں کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کی اور اس دوران شہیدہونے والے افراد کے لواحقین اورزخمیوں کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکی۔ انھوں نے کہاکہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے ذریعے رائے شماری کرائی جائے جس میں حصہ لے کر کشمیری عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں۔چوہدری شاہین اختر نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے پرامن جدوجہد کررہے ہیں۔
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام پر اپنی فوج کی طرف سے ہونے والے تشدد اور مظالم پر پردہ ڈالناچاہتا ہے۔مقررین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں سات لاکھ فوج کی موجودگی اور کالے قوانین اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کوسنگین دباؤمیں رکھاہواہے لیکن بھارت کی طرف سے مظالم اورتشددجیسے حربوں اور کالے قوانین سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو روکا نہیں جا سکتا۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ایڈوائزری کونسل یورپ کے چیئرمین چوہدری شمروز الہی گھمن نے کہا کہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے کشمیرپر زبردستی قبضہ کیاہواہے لیکن اسے کشمیریوں کو ضرور آزادی دیناہوگی۔
بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کوان کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ آج کشمیری نوجوان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں نوجوان حالیہ واقعات میں شہید ہو چکے ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو ان واقعات اور مظالم کا نوٹس لیناہوگااور کشمیریوں کو ان کا حق دلواناہوگا۔چوہدری ریاض پاپا نے خاص طورپر یورپی یونین سے مطالبہ کیاکہ وہ مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے اپنا کرداراداکرے۔ یورپی یونین کوچاہیے کہ وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے مسئلہ کشمیرکے مناسب اورپرامن حل کا راستہ کرےی۔
مقررین نے بتایاکہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے کشمیرپر زبردستی قبضہ کیاہواہے لیکن اسے کشمیریوں کو ضرور آزادی دیناہوگی۔بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کوان کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ آج کشمیری نوجوان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں نوجوان حالیہ واقعات میں شہید ہو چکے ہیں۔