چینی جاسوسوں نے امریکی سکیورٹی اداروں کے سسٹم ہیک کر لئے

Hacking

Hacking

چینی جاسوسوں نے امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسیوں کے سسٹم اور سرکاری حکام کے ای میل ہیک کر کے انتہائی اہم راز چرالئے ، چینیوں نے ہیکنگ کی ان وارداتوں میں امریکی ایٹمی ہتھیاروں ، ایف بی آئی کی تحقیقات اورامریکہ کی جنگی منصوبہ بندیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

امریکی ماہرین کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی خفیہ ایجنسیاں امریکی نیشنل سکیورٹی کے سسٹمز پر متواتر حملے کر رہی ہیں اور اب تک انتہائی حساس معلومات چوری کر چکی ہیں جن میں ایٹمی ہتھیاروں اور جنگی منصوبہ بندیوں کے راز بھی شامل ہیں۔

جبکہ ان کا افشا ہونا امریکی سلامتی کیلئے سنگین نتائج کا حامل ہو گا۔