چنیوٹ حادثہ، 6 افراد کی بابو رائے میں تدفین

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ میں وین کے حادثے میں مرنے والے ایک خاندان کے 6 افراد کی تدفین کردی گئی۔ 5 لاشیں فیصل آباد بھیج دی گئی ہیں جبکہ 6 کی شناخت نہیں ہوسکی۔ گذشتہ روز چنیوٹ میں ہرسا شیخ کے مقام پر مسافر وین سامنے سے آنے و الے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ حادثے کے باعث گیس سلنڈرلیک ہونے سے وین میں آگ لگ گئی اور 17 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان میں سے 11 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

مرنے والوں میں میاں بیوی ان کے دو بچوں اور دو رشتے داروں کا تعلق چنیوٹ کے نواحی علاقے بابو رائے سے تھا۔ آج صبح نماز جنازہ کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ پانچ افراد کا تعلق فیصل آباد سے تھا جنہیں ان کے لواحقین فیصل آباد لے گئے 6 افراد کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی اور ان کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چنیوٹ میں رکھی ہیں۔ پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والے وین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔