چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم جاری 17 گرفتار

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) ضلعی پولیس نے ڈی پی او عبد القادر قمر کی ہدایت پر عید الاضحی کے ایام میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھی۔ پولیس اہلکاروں نے دوران گشت فیصل عباس سے 5 لٹر اور عبد العزیز سے 4 لٹر شراب جبکہ محمد علی سے 117 گرام اور شمس پرویز عرف شموں سے 1159 گرام ہیروئن برآمد کی۔ عبد العزیز، شیرا، خان، یارا اور سارنگ نامی ملزمان پولیس کو دیکھ کر 156 لٹر شراب، 400 لٹر لاہن اور چالو بھٹی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں پولیس نے جوا کھیلنے میں مصروف اسلم، ظفر، اصغر، اعجاز اور انگریز کو گرفتار کیا

جن کے قبضے سے داؤ پر لگے 6710 روپے برآمد کیے۔ دریں اثناء چک 12 ج ب کے نواز سے 30 لٹر شراب اور چالو بھٹی ‘ چناب نگر کے شبیر سے 10 لٹر شراب ‘ کوٹ خدا یار کے اقبال سے 147 گرام ہیروئن ‘ چک 249 ج ب کے عمر حیات سے 50 گرام ہیروئن ‘ جھنگ روڈ کے ریاض سے 120 لٹر شراب، محلہ جناز گاہ کے شاہد سے 10 لٹر شراب، چک 144 ج ب کے نواز سے رائفل 44 بور اور موضع کلری کے قدرت اللہ سے پسٹل 30 بور معہ 12 گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھجوا دیا۔