چنیوٹ: سلنڈر پھٹنے سے وین میں آگ لگ گئی، 3 افراد جاں بحق

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) فیصل آباد سے چنیوٹ آنیوالی مسافر وین جب سیم نالہ کے قریب پہنچی تو اس میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجہ میں مسافر وین میں سوار تین مسافر زندہ جل گئے جبکہ سولہ کے قریب جھلس کر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ پہنچایا تین زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں اور واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔