چنیوٹ (جیوڈیسک) لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے کیری ڈبہ وین کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
کیری ڈبہ میں 12 افراد سوار تھے جو منڈی بہاؤ الدین سے جھنگ جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپوٹ طلب کر لی ہے۔