چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ میں ایک اور لڑکی فرسودہ رسم ونی کی بھینٹ چڑھا دی گئی ، پنچایت نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی بہن کو ونی کرنے کا حکم دے دیا۔
ضامن آباد میں ایک ماہ پہلے حاجی محمود نامی نوجوان نے پسند کی شادی کی، لڑکی کے والدین نے پنچایت بلائی، تئیس رکنی پنچایت کے سربراہ سید حسین علی نے فیصلہ سنایا کہ حاجی محمود کی سولہ سالہ بہن مسرت بی بی کو ونی کر دیا جائے۔
پنچایت کے حکم پر اس کا زبردستی نکاح پڑھا کر رخصت کر دیا گیا۔ دوسرے روز مسرت بی بی فرار ہو کر گھر پہنچ گئی اور پولیس کو درخواست دی لیکن ابھی تک مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔