چنیوٹ اور گوجرہ میں جرائم پیشہ عناصر کارروائیاں 15 گرفتار

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے شراب اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ عبد القادر قمر کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر چلائی جانے والی ایس او ایس کال پر پولیس اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر کے عمر دراز سے پانچ لٹر، شہزاد سے چار لٹر اور رمضان سے 10 لٹر شراب برآمد کر لی۔

پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر محمد بخش، ذبیح السلام، شفیع، عامر، سجاد اسلم اور حسین کو بھی گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء گوجرہ میں صدر پولیس نے چک 424 ج ب کے شاہد مسیح کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 4 لٹر شراب، چالو بھٹی اور 15 لٹر لہن بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے چک 430 ج ب کے وسیم، چک 426 ج ب کے جاوید، چک 279 ج ب کے ادریس، رفیق اور صابر حسین سے ایک ایک لٹر شراب برآمد کر لی۔ گرفتار شدگان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔