چنیوٹ (جیوڈیسک) تحصیل لالیاں کے گاؤں رتہ متہ کے رہائشی فرید، ذوالفقار، قیصرعباس، محمد نواز، سرفرازا ڈرائیور کے ہمراہ سرگودھا سے سے واپس آرہے تھے۔ تھانہ محمد والا کے علاقہ موضع کلری کے قریب پہنچے تو سٹرک پر موجود کار میں سوار افراد نےان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجہ میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چنیوٹ عبد القادر قمر سمیت ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لیکن ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
دوسری طرف ورثاء نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ ڈی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فی الفور تین ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ جنہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔