چنیوٹ (جیوڈیسک) چک 468 میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 5 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔ چنیوٹ کے نواحی علاقے چک 468 کے ایک گھر میں رکھے گندم کے بھوسے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ اس قدر تیزی سے پھلی کہ گھر میں موجود بچوں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا اور 5 بچے جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
جب کہ ایک لاپتہ بچے کی تلاش کا کام جاری ہے۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا تاہم ان کے آگ پر قابو پانے سے پہلے ہی 5 بچے جاں بحق ہو چکے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اور بچوں کے والدین دھاڑے مار مار کر رونے لگے، گھر والوں کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت وہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔