وزیرآباد: چنیوٹ میں معدنیاتی خزانہ کی دریافت اور برآمدگی ملک وقوم کے لئے خوش آئند ہے۔ اب پا کستان میں ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔
ان خیا لات کا اظہار کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد رفیق فضل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رجوعہ سے سونا، چاندی، تانبے اور لوہے کے وسیع ذخائر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سمیت پوری قوم کے لئے رب کریم کا بیش قیمت تحفہ ثابت ہوں گے۔
ڈاکٹر محمد رفیق فضل نے کہا کہ وطن عزیز کو قدرت نے ان گنت نعمتوں سے مالا مال کیا ہے ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ دیانتداری اور فرض شنا سی کو اپنا شعار بنا لیں تو پاکستان حقیقی معنوں میں جنت نظیر فلاحی ریاست میں بدل جا ئیگا۔