چنیوٹ کے مریض میں ایبولا وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی، موت کی وجہ ڈینگی ہے، عالمی ادارہ

World Health Organization

World Health Organization

فیصل آباد(جیوڈیسک) فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں دم توڑنے والے چنیوٹ کے رہائشی مریض میں ایبولا وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی ، عالمی ادارہ صحت نے موت کی وجہ ڈینگی کو قرار دے دیا۔

الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں دم توڑنے والے ذوالفقار میں ایبولا وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی ، عالمی ادارہ صحت کے مطابق مرنے والے مریض میں ایبولا کی کوئی علامات نہیں تھیں۔ مریض کی موت کی وجہ ڈینگی ہے ، وزارت قومی صحت اور عالمی ادارہ صحت اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کریں گے۔

ذوالفقار سولہ روز پہلے افریقہ سے واپس آیا تھا اور اسے بیماری کے باعث الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ مریض کے منہ اور ناک سے خون بہنے کی وجہ سے شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ذوالفقار ایبولا وائرس کا شکار ہے۔