چنیوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری 5 گرفتار

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گشت پر مامور چنیوٹ پولیس کے اہلکاروں نے چک 11 ج ب کے عجب خان اور اظہر کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ نواحی علاقے دولو والا سے 1100 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر داؤد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

دریں اثناء سٹی پولیس نے چوک قصاباں میں چھاپہ مار کر شہزادہ اقبال نامی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے ڈیڑھ لٹر شراب برآمد ہوئی۔ دوران گشت 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد ہونے پر سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی ولایت کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے عدالتی حکم پر پانچوں ملزمان کو جیل منتقل کر دیا۔