چنیوٹ‘ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ختم

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) ریسکیو 1122 چنیوٹ کے زیر اہتمام گلیکسی بیڈمنٹن کلب ٹی ایم اے میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ختم ہوگیا ‘اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او ڈاکٹر ارشاد تھے۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کے جوانوں کی کھیل کے میدان میں کارکردگی کو سراہا۔ ریسکیورز اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے سیلاب کے دوران اپنی جانوں پر کھیلتے ہوئے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، اس کارکردگی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے کہا کہ سیلاب کے دوران ریسکیورز کا کردار مثالی تھا، ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دن رات کام کیا اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا مقصد ریسکیورز کے درمیان صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ آخر میں ڈی سی او ڈاکٹر ارشاد نے طاہرہ خان اور سیلاب کے دوران کام کرنے والی ریسکیو ٹیموں کے انچارجز کو تعریفی اسناد دیں۔ انہوں نے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔