چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں تین کمسن بچے کھڑے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے. لالیاں کے نواحی علاقے نویں والا کے رہائشی تین بچے شعیب ،علی حسن اور سرفراز عرف عاجو اپنے دیگر 2 دوستوں کے ہمراہ گاؤں کے باہر کھڑے سیلابی پانی میں نہانے کے لیے اچانک گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ بچوں کی عمریں سات سے آٹھ سال بتائی گئی ہیں۔
اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تینوں بچوں کی لاشیں نکال لیں۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔