چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 17مسافروں کی شناخت ہو گئی، جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل تھے، حادثہ ہائی روف کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسلام آباد سے فیصل آباد جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث چنیوٹ کے قریب را باغ کے علاقے میں ڈمپر سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ویگن میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 بچوں سمیت 17 مسافر زندہ جل گئے، جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ٹیموں نے ویگن کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا،حادثے کی وجہ سے دروازے لاک ہو گئے جو نہ کھلنے کے باعث مسافر وین کے اندر زندہ جل گئے،جاں بحق ہونے والے سات افراد کا تعلق گاؤں بابورا سے ہے۔
ڈی پی او را منیر ضیا کا کہنا ہے کہ وین میں آگ سلنڈر پھٹنے سے نہیں لگی۔ وین کے اگلے حصے میں آگ لگی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے ٹکرانے سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے، مشکل سے دو افراد کو نکالا گیا۔ حکومت کے احکامات کے باوجود سی این جی سلنڈر وین کے اندر سیٹوں کے نیچے لگائے گئے تھے،ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد ایک سلنڈر سے ہونے والی گیس لیکیج وین میں آگ لگنے کا سبب بنی۔