چنیوٹ (جیوڈیسک) گھر سے بھاگنے والی لڑکی کے بدلے پینتالیس سالہ خاتون کو برہنہ حالت میں اغوا کر لیا۔ بااثر افراد نے پانچ سالہ بچی کا نکاح ساٹھ سالہ وڈیرے کمال سے کرانے کی دھمکی دے دی۔ چنیوٹ کے نواحی علاقہ کی رہائشی صفیہ بی بی نے واجد علی ولد محمد خان کے ساتھ اپنی مرضی سے دس روز قبل گھر سے بھاگ گئی تھی۔
جس پر چھجو خاندان کے وڈیروں نے واجد علی کی پشت پناہی کا الزام اس کے رشتہ دار محمد افضل پر لگایا، چھجو خاندان کے بیس مسلح افراد نیمحمد افضل کے گھر پر دھاو ا بول دیا اور ان پر تشدد کرتے ہوئے پینتالیس سالہ چار بچوں کی ماں صفیہ بی بی اغوا کر کے لے گئے۔
محمد افضل کا کہنا تھا کہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر دو دن میں لڑکی واپس نہ کی گئی تو صفیہ کی نعش ان کے حوالے کردی جائے گی اور ان کی پانچ سالہ بچی شاہین بی بی کا نکاح چھجو خاندان کے وڈیرے ساٹھ سالہ کمال عرف قمر چھجو سے کراتے ہوئے ونی کردیا جائے گا۔