چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ کے علاقے لاہور روڈ پر وین اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے بعد وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے علاقے لاہور روڈ پرٹرک اور وین آپس میں ٹکرا گئیں۔
گاڑیوں کے تصادم کے بعد وین کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، آگ سے جھلس کر 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی افراد زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔