شیرشال (جیوڈیسک) چترال میں شدید برفباری جبکہ شیرشال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے 5 مکانات دب گئے۔ دبے ہوئے مکانات سے 8 لاشیں نکال لی گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برفانی تودے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
پولیس کے مطابق شیرسال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے 5 سے زائد مکان دب گئے ہیں، چترال اسکاؤٹس نے آٹھ افراد کی لاشیں نکالے جانے کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برفانی تودے تلے متعدد افراد کے دب جانے کا خدشہ ہے۔مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقام سے بند ہے۔
کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس نے گفتگو میں بتایا کہ چترال کے متاثرہ گاؤں میں صرف 5 مکان تھے، 2 مکانات پہلے ہی خالی کرا لیے تھے جبکہ 3 مکانوں میں 13 افراد تھے۔