چترال کے ماہر لسانیات کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اور شاندار کارنامہ

Rehmat Aziz Chitrali

Rehmat Aziz Chitrali

کراچی (نمائندہ خصوصی) مادری زبانوں کے حوالے سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے اور معدومیت کا شکار پاکستانی زبانوںکو نئی جدت دینے والے رحمت عزیز چترالی نے چالیس پاکستانی زبانوں کے لیے کمپیوٹر کیبورڈبنانے کے بعد اب دس زبانوں کے لیے موبائل کیبورڈ بناکر وموبائل صارفین کے لیے مفت ریلز کردیا ہے جس میں پہلی بار کھوار، اردو، پنجابی، کشمیری، عربی، بلوچی، براہوی،فارسی ، انگریزی اور یدغہ زبانوں کو شامل کیا گیا ہے رحمت عزیز چترالی نے اس سے پہلے چالیس زبانوں کو پہلی بار کمپیوٹر پر تحریر کے قابل بناکر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، چترال کی تین زبانوں کھوار، یدغہ اور فارسی کو پہلی بار اس کیبورڈ میں شامل کیا گیا ہے

چترال کے دور افتادہ فلک بوس پہاڑوں کے دامن میں واقع ضلع چترال کی وادی کھوت سے تعلق رکھنے والے ماہر لسانیات اور موجد رحمت عزیز چترالی نے پاکستان ، ہندوستان، کشمیر اور افغانستان میں بولی جانے والی نو زبانوں کو ایک ہی کی پیڈ کے زریعے موبائل میںتحریر کے قابل بنانے کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، اس موبائل کیبورڈ سے نہ صر ف نوزبانوں میں ٹائپنگ ہوتی ہے بلکہ انڑنیٹ پر پڑا مواد سرچ اور محفوظ کیا جاسکتا ہے، رحمت عزیز چترالی بیک وقت، شاعر، ادیب، مترجم، محقق، ماہر لسانیات، دانشور اور سماجی رہنما ہیں، آپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ نے دس کتابیں تحریر کی ہیں اور تین گولڈمیڈل، دس ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز، اسناد و اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں اور ایورسٹ ورلڈ ریکارڈ ریکاکنیشن سرٹیفیکیٹ، اسسٹ ورلڈ ریکارڈ سرٹیفیکیٹ، آن لائن ورلڈ ریکارڈ سرٹیفیکیٹ اور پاکستان بک آف ریکارڈ ریکاکنیشن سرٹیفیکیٹ بھی اپنے نام کرچکے ہیں

لسانیات ، سائنس وٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اس شاندار کارکردگی کی بنا پر آپ کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈمیڈل، پرائڈ آف دی نیشن گولڈمیڈل، رائل کامن ویلتھ سوسائٹی برطانیہ کی طرف ایسوسی ایٹ فیلوشپ کی اعزازی ڈگری اور انٹرنیشنل اینوویشن ایوارڈ(جرمنی)سمیت دس سے زائد ملکی اور بین ایوارڈ اور دیگر ایوارڈز، اعزازات اور میڈلز بھی عطا کئے گئے ہیں

رحمت عزیز چترالی کا تیار کردہ دس زبانوں کا یہ موبائل کی بورڈ یہاں سے مفت ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے https://play.google.com/store/apps/details?id=com.google.android.inputmethod.latin&utm_source=www.apk4fun.comمزید کسی معلومات اور استعمال میں مشکلات کی صورت میں رحمت عزیز چترالی سے اس ای میل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے rachitrali@yahoo.com