چترال (جیوڈیسک) پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میںچترال اور گردونواح کے علاوہ مالاکنڈایجنسی میں شامل ہیں۔ زلزلے کی شدت8.4ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے سے کسی طرح کے نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں، تاہم لوگ خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا،زلزلہ 78 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
تقریباً دو ماہ قبل آنے والے 7.5 شدت کے زلزلے میں پاکستان اور افغانستان میں لگ بھگ چار سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس زلزلے سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں ہزاروں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔