چترال (جیوڈیسک) دریائے مستوج چترال میں رشن کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے پانی کا بہاؤ رک گیا ہے، دریا کے پانی سے مصنوعی جھیل وجود میں آنے سے قریبی آبادی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
چترال شہر اور گرد و نواح میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریائے مستوج میں رشن کے مقام پر پہاڑی تودہ آگرا۔ جس کی وجہ سے دریا کا بہاؤ رک گیا اور مصنوعی جھیل وجود میں آرہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق کے مطابق دریائے مستوج سے منسلک آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔