چترال میں بارش اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری

 Snowfall

Snowfall

چترال (جیوڈیسک) چترال میں بارش اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے ، سندھ اور پنجاب میں بادل چھائے ہوئے ہیں چترال شہر اور گردونواح میں بارش جاری ہے۔

بالائی علاقوں میں برفباری سے متعدد راستے بند ہیں جس سے مقامی لوگوں کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں، استور سمیت قریبی علاقوں میں 5 روز بعد بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے، لوگ گھروں اور سڑکوں سے برف ہٹا رہے ہیں۔

سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔نواب شاہ میں صبح ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، راولپنڈی ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔