پشاور (جیوڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نےچترال میں طوبانی بارشوں سے متاثر ہونے والی سڑکوں اورپلوں کو جلد بحال کرنے کی ہدایت کردی اور امدادی کاموں کیلئے10لاکھ روپے کا فنڈ بھی جاری کردیاہے۔
وزیراعلی خیبر پختو نخوا پرویز نےچترال میں مون سون کی بارشوں اور سیلابی ریلوں کےنتیجےمیں ہونے والے نقصانات کانوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا حکم جاری کیاہےاور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ سڑکوں، پلوں اور واٹر سپلائی اسکیموں کو بحال کیا جائے۔
وزیراعلی نے کنسٹرکشن اور ورکس اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حکام کو ضلعی انتظامیہ کی مدد کرنےکی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی نے بارشوں کے متاثرین کی خوراک کیلئے ڈی سی چترال کو 10 لاکھ روپے فراہم دیئے۔ پی ڈی ایم اے سےبھی کہا گیاہے کہ وہ پاک فوج اور اور این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر متاثرین کی مدد کرے۔