چترال (جیوڈیسک) چترال کی وادی کیلاش کے قریب سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں پانچ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
جھڑپ وادی کیلاش کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے میں پیش آئی ۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے دو کیلاشی چرواہوں کو قتل کر دیا تھا اور ان کی بھیڑ بکریاں ساتھ لے گئے تھے۔