چترانگدا ننی فلم کیلئے اردو اور کتھک ڈانس سیکھنے میں مشغول

Chitrangada

Chitrangada

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ چترانگدا نے نئی فلم کے لیے اردو اور کتھک ڈانس سیکھنا شروع کر دیا ہے۔ چترانگدا نئی فلم کے لیے اردو اور کتھک سیکھ رہی ہیں۔ نامور ہدایتکار سدھیر مشرا کی فلم ہزاروں خواہشیں ایسی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی چترانگدا ننی نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم میں سب کو حیران کردینگی۔

انہوں نے فلم کا نام نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا ہے کہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے وہ آج کل کتھک ڈانس سیکھ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اردو بھی سیکھ رہی ہیں تاکہ کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق اردو تلفظ کی درست ادائیگی اور الفاظ کا برمحل انداز میں استعمال کرسکیں۔

چترانگدا ننی سنگھ کی جان ابراہیم کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”آئی می اور میں” باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے ان کے کام کو بھی خوب سراہایا جا رہا ہے۔