ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ چترنگدا سنگھ کو بالی ووڈ کی ایک نئی فلم میں آئٹم سانگ پرفارم کرنے کیلئے سائن کر لیا گیا ہے۔
فلم کا نام ’’گبر‘‘ ہے اور اس میں اداکار اکشے کمار کو ہیرو کے کردار میں سائن کر لیا گیا ہے۔
اس فلم کے گیتوں کو موسیقار یویو ہنی سنگھ نے ریکارڈ کیا ہے۔اس سے قبل بھی چترنگدا سنگھ اکشے کی فلم جوکر میں آئٹم سانگ کر چکی ہیں۔ فلم میں اکشے کے ساتھ شروتی ہاسن کوہیروئن کے کردارمیں سائن کیا گیا ہے۔