چٹاگانگ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے سہاگ غازی نے دوسری اننگز میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام۔ دیا چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ کے آخری دن مہمان ٹیم نے دوسری اننگز 1 وکٹ پر 117 رنز سے آگے بڑھائی، نیوزی لینڈ نے 7 وکٹ پر 287 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کر دی۔
پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے سہاگ غازی نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں جن میں مسلسل 3 گیندوں پر 3 کھلاڑی بھی شامل تھے، 256 رنز کے تعاقب میں کھیل کے اختتام تک بنگلا دیشی ٹیم 3 وکٹ پر صرف 173 رنز ہی بناسکی۔شکیب الحسن ناقابل شکست 50 اور تمیم اقبال 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اس طرح دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔