چولستان: خشک سالی کے باعث لوگوں کی نقل مکانی، چیف سیکرٹری بہاولپور پہنچ گئے

Cholistan People

Cholistan People

بہاولپور (جیوڈیسک) چولستان میں خشک سالی کے باعث لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ، صورتحال کا جائزہ لینے چیف سیکرٹری پنجاب بہاول پور پہنچ گئے۔

بہاولپور کمشنر آفس میں چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کمشنر بہاول پور اسد اللہ خان نے چولستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر موبائل ڈسپنسریز اور لائیو اسٹاک کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں چولستان کے مختلف علاقوں میں روانہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔

چولستان کے مکینوں اور مویشیوں کو مفت طبی امداد بھی فراہم کی جائے گی ، چولستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے چیف سیکرٹری مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔