لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے چھوٹو گینگ کے خلاف دس بار بھی آپریشن کرنا پڑا تو کیا جائے گا۔ اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں چھوٹو گینگ جہنم واصل ہو گا یا ہتھیار پھینکے گا۔
آپریشن میں ہر اول دستہ پولیس، رینجرز مددگار کے طور پر ساتھ ہے جبکہ بیک اپ سپورٹ کے لئے فوج ہے۔ نو مور بد معاشی، اب چھوٹو رہے گا نہ گینگ۔
وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کر دیا۔ چھوٹو گینگ کے خلاف دس بار بھی آپریشن کرنا پڑا تو کیا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کسی قیمت پر چھوٹو گینگ کو فرار کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں چھوٹو گینگ جہنم واصل ہو گا یا سرینڈر کرے گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا آپریشن میں ہراول دستہ پولیس، رینجرز مددگار کے طور پر ساتھ ہے جبکہ بیک اپ سپورٹ کے لئے فوج ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا عسکری و سیاسی قیادت کی پالیسی ہے کہ کسی بھی قانون شکن یا چھوٹو گینگ کا کوئی مطالبہ نہیں مانا جائے گا۔