کراچی (جیوڈیسک) چوہدری اسلم پر حملے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان کے امیر اور ترجمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ چوہدری اسلم پر بم حملے کا مقدمہ پی آئی بی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ کالعدم تحریک طالبان کے امیر مولانا فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات عائد کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر سی آئی ڈی کے انسپکٹر کی مدعیت میں درج کی گئی۔