کوٹلہ ارب علی خاں : ایم این اے چوہدری عابد رضا اور چیئرمین یوسی کوٹلہ چوہدری تنویر احمد کی سربراہی میں کوٹلہ میں آج سے ہفتہ صفائی منایا جا رہا ہے۔ ہفتہ صفائی کی نگرانی نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت اور ٹی ایم اوکھاریاں ملک شفقت منیر کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری عابد رضا کا کہنا تھاکہ کوٹلہ کے تمام داخلی ،خارجی راستوں کے علاوہ مین بھمبر روڈ پر بھرپور طریقے سے صفائی کروائی جائے گی ۔ اس کے بعد بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت روڈ پر گرین بیلٹ بنائے جائیںگے۔
سڑک کے سنٹر میں بنے روڈ ڈیوائیڈر پر پودے اور گھاس لگایا جائے گا۔ صفائی نصف ایمان ہے کے اصول کے عین مطابق ہر شخص کو صفائی رکھنے میں تعاون کرنا چاہئے۔جب تک ہر شخص اپنی ذمہ داری نہیں نبھائے گاماحول کی خوبصورتی ممکن نہیں ہوگی۔