چوک اعظم میں 16 ایکٹر رقبہ پر سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی سہو لتوں سے آراستہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا قیام

لیہ (یم آر ملک) ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ چوک اعظم میں 16 ایکٹر رقبہ پر سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی سہو لتوں سے آراستہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا قیام دوردراز دیہی علا قوں کے طالب علموں کے لئے ماڈرن ایجو کیشنل انفرانسٹیکچر کے قیام کا عملی ثبوت ہے یہ بات انہو ں نے سکول کے ترقیا تی منصوبے کے معائنہ کے مو قع پر کہی ۔ایم اپی اے سردار قیصر عباس خان مگسی ، ایس ڈی او پراونشل بلڈنگز ملک محمد اقبال بھی ہمر اہ تھے ۔ڈی سی او لیہ نے ایم پی اے کے ہمر اہ سکو ل کے زیر تعمیر مختلف حصوں کا معائنہ کیا کا م کی رفتار کا جا ئزہ لیا۔

اس موقع پر انہو ں نے ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے مزید افرادی قوت و مشینری استعما ل میں لا ئی جا ئے اس موقع پر ایس ڈی او نے بتا یا کہ پہلے مر حلے میں 5کر وڑ روپے کی لا گت سے چار دیواری ، آٹھ کمرے ، لیب ، کر ش ہا ل ، سٹا ف روم و گرین بیلٹس کی تعمیر کا کا م مکمل کیا جا رہا ہے اس موقع پر ڈی سی او لیہ نے کہا کہ وطن عزیز ٹھو س و پا ئیدار ترقی کے لئے نا لج اکانو می کلیدی اہمیت کی حا مل ہے اور اس عظیم قومی مشن کی تکمیل کے لئے حکو مت پنجا ب شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دوردراز دیہی علا قوں کے طا لب علمو ں کو بھی سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی سہو لتو ں کی فراہمی کے لیے کمر بستہ ہے اور چوک اعظم ڈی پی ایس کا منصوبہ اس وسیع تر حکمت عملی کا ٹھو س ثبو ت ہے ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی نے ذرائع ابلا غ کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ چوک اعظم ضلع لیہ میں خصوصی اہمیت کا حا مل قصبہ ہے کیو نکہ اس شہر سے متصلہ سینکڑوں دیہا تو ں کے طلبا ء و طا لبا ت حصول تعلیم کے لیے آتے ہیں چنا نچہ حکو مت پنجا ب نے چوک اعظم میں ڈی پی ایس کے منصوبے کے اجراء سے پسما ندہ دوردراز علا قوں کے طا لب علمو ں کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی سہولتو ں کی فراہمی کے خواب کو عملی تعبیر دی ہے انہو ںنے کہا کہ اس منصوبے کی وزیر اعلیٰ پنجا ب نے خصوصی طور منظو ری دی ہے جو ان کی جنو بی پنجا ب کی عوام کے ساتھ خصوصی علم دوستی کا مظہر ہے۔

Pic From Layyah

Pic From Layyah