لیہ (ایم آر ملک )چوک اعظم پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ بدستور جاری شہر میں ٹریفک جام ٹریفک پولیس اہلکار سعید لے وارے نیارے چمک کے عوض کسی بھی ذمہ دار ٹریفک پولیس آفیسر نے موصوف کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کی ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فوری طور پر کرپٹ ٹریفک پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں عوامی مطالبہ تفصیل کے مطابق چوک اعظم میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار سعید نے ہیوی ٹریفک کا شہر میں انتظامیہ کی جانب سے داخلہ کی پابند ی کا حکم ہوا میں اڑا دیا
ٹریفک اہلکار سعید چند ٹکوں کی خاطر ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخل کرانے لگا جس کی وجہ سے شہر میں سارادن ہیوی ٹریفک کے داخلہ کی وجہ سے ٹریفک جام رہنے لگی اکثر اوقات تو مریضوں کوایمر جنسی میں لیجانے والی ایمبولینسز بھی ٹریفک کے اژدھام میں پھنسی رہتی ہیں مگر ٹریفک پولیس کے اہلکار بجائے شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کریں بلکہ بڑی دیدہ دلیری سے مخصوص ناکے لگاکر اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف رہتے ہیں اس ضمن میں شہر میں اخل ہونے والی ہیوی گاڑیوں نمبری TLB-138 ، TKP-096 ، E926 ، 5611پشاور اور متعدد گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ایم ایم روڈ بائی پاس پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار سعید گاڑیوں کو شہر میں داخل کرانے کے لئے منہ مانگی رقم وصول کرتا ہے
جب ہم رقم دے دیتے ہیں تو ٹریفک پولیس کے شیر جوان ہم پر لاگو ہونے والے تمام ٹریفک قوانین بھول جاتے ہیں پھر جیسے چاہو ٹریفک قوانین کے ساتھ کھلواڑ کرو کوئی ٹریفک آفیسر آپ کو نہیں پوچھے گا۔