کرس گیل بھی اسپاٹ فکسنگ کی زد میں، اسد روف کے سامان پر پولیس کا قبضہ

Chris Gayle

Chris Gayle

نئی دلی پولیس (جیوڈیسک) نئی دلی آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بھارتی بورڈ کے صدرسری نواسن کے داماد گوروناتھ کو 29مئی تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، داماد جی پولیس کے رحم وکرم پرہیں مگرسسرجی کرسی چھوڑنے کو تیار نہیں، پولیس نے امپائر اسد روف کے شاپنگ بیگ قبضے میں لینے کا دعوی بھی کیا ہے۔

کل تک خوب مال بنانے والے چنئی سپر کنگز کے عہدیدار اور بورڈ چیف سری نواسن کے داماد گورناتھ اب پولیس کے رحم وکرم پرہیں ،انہیں 29مئی تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،دیکھتے ہیں پولیس ان سے کیا کیا اگلواتی ہے۔دوسری طرف اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود سسرجی کرسی چھوڑنے کو تیار نہیں ، بڑھتے دباو کے باوجود سری نواسن کا کہنا ہے کہ عہدہ نہیں چھوڑوں گا۔

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک کے بعد ایک نت نئی کہانیاں سامنے آرہیں ہیں اوراب بھارتی ذرائع نے کرس گیل کو بھی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں گھسیٹ لیا، ان پربکیزسے تحفے لینے کا الزام ہے، ادھر پولیس نے ایک بکی کو پکڑا تو اس کے پاس سے کڑک کڑک نوٹ بھی ملے، سونا بھی برآمد ہوا۔

پاکستانی امپائر اسدروف کاتو پتہ نہیں چل رہا، لیکن ان کا سامان ضرور مل گیا، جسے وہ چھوڑ آئے یا لانا بھول گئے، پولیس کادعوی ہے کہ ان کے شاپنگ بیگ قیمتی گھڑیوں، مہنگی جینز اور ٹی شرٹس سے بھرے ہوئے تھے۔