لاہور (جیوڈیسک) بولرز کے لیے خطرے کی علامت کرس گیل کو ویسٹ انڈیز کے ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا، وہ انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں انگلش اٹیک کی دھجیاں اڑایں گے۔
کرس گیل کی ٹیم میں واپسی ویسٹ انڈین بورڈ کے ساتھ مفاہمت کے نتیجے میں ہوئی، سینتیس سالہ اوپنر کو ڈومیسٹک کرکٹ نہ کھیلنے کے باوجود منتخب کیا گیا۔ کرس گیل نے آخری بار ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں کالی آندھی کی نمائندگی کی تھی۔