گیل نے نیا ڈانس سیکھ لیا، ہر طرح کی کنڈیشنز میں سنچری بنانے کا دعوی

Chris Gayle

Chris Gayle

میرپور (جیوڈیسک) شعلہ فشاں ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل کا کہنا ہے کہ میں ہر طرح کی کنڈیشنز میں سنچری اسکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔ ورلڈ ٹی 20 میں حریف ٹیموں کو للکارتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں ایسا بیٹسمین ہوں جو ہر طرح کی کنڈیشنز میں سنچری بناسکتا ہوں، میں اپنی ٹیم کو بھرپور آغاز دینا چاہتا ہوں۔

میرے لیے ایونٹ میں سنچری اسکور کرپانا خوش کن ہوگا، 2012 میں سری لنکن میدانوں پر ٹیم کو چیمپئن بنوانے پر گینگنم ڈانس کرکے شہرت پانے والے گیل نے دعوی کیا کہ میں نے ڈانس کا نیا اسٹائل سیکھا ہے اور آنے والے دنوں میں شائقین کرکٹ اسے اپنی ٹی وی اسکرینوں پر دیکھ پائیں گے۔