کرس گیل کا وزیراعظم نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Chris Gayle and Nawaz Sharif

Chris Gayle and Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل نے وزیراعظم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ قومی کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کرس گیل کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں سٹار کھلاڑی کا کہنا تھا کہ لندن میں موجود پاکستانی وزیر اعظم کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں۔

کرس گیل کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ ان کی سرجری کامیاب ہو۔ خواہش ہے کہ ان کی سرجری ڈاکٹرز کے پلان کے مطابق ہو جائے۔ کرس گیل کا کہنا تھا کہ خدا نواز شریف کے اہل خانہ کو سلامت رکھے۔