کرسٹیانو رونالڈو کے 2 گولز کی بدولت ریئل میڈرڈ کی چیلسی پر فتح

Christiaan Ronaldo

Christiaan Ronaldo

اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے دو گول کی بدولت ریئل میڈرڈ نے دوستانہ میچ میں چیلسی کو باآسانی تین ایک سے شکست دے دی۔ فلوریڈا کے میامی گارڈن میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں ریئل میڈرڈ نے چیلسی کو تین ایک زیر کر دیا۔میچ کے آغاز سیہی ریل میڈرڈ سے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے۔

چودہویں منٹ میں رونالڈ کے گول نے میڈرڈ کی ٹیم کو برتری دلوادی۔ جسے چیلسی نے میچ کے تیسویں منٹ میں برابر کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابرکردیا۔۔لیکن ایک منٹ بعد ہی رئیل میڈرڈ نے ایک اور گول داغ کر اپنی ٹیم کو ایک بار پھر سے برتری دلوادی۔دوسر ے ہاف کیآغاز میں چیلسی نے گول کرنے کے تین آسان مواقع ضائع کیے۔ میچ کے ستاونویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور گول کرکے برتری کو ڈبل کرلیا جو میچ کے آخر کے تک برقرار رہی۔