کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک ، ریال میڈرڈ کامیاب

Ronaldo's hat-trick

Ronaldo’s hat-trick

استبول (جیوڈیسک) فٹبال چیمپئنز لیگ کے گروپ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک نے ریال میڈرڈ کو فتح دلا دی۔ دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی گیرتھ بیل نے بھی ڈیبیو کر لیا۔ چیمپئنز لیگ کا گروپ میچ سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے شائقین اور ذرائع کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

معاہدہ ری نیو ہونے کے بعد رونالڈو نے Galatasarayکے خلاف نمائندگی کی۔ رونالڈو نے اپنا جارحانہ انداز اپناتے ہوئے تین گول داغے جس سے ریال میڈرڈ کو چھ ایک کی فتح ہوئی۔ رونالڈو نے کلب کی طرف سے اکیسویں ریکارڈ ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر گیرتھ بیل دوسرے ہاف کے آخر میں اِن ایکشن ہوئے۔