کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹرک کیساتھ ریال میڈرڈ کو فتح دلا دی

Christiaan Ronaldo

Christiaan Ronaldo

بارسلونا (جیوڈیسک) بارسلونا میں کھیلے گئے سپینش فٹبال لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ کے سٹار سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کی پرفارمنس انتہائی شاندار رہی۔ انہوں نے میچ میں ہیٹرک گول سکور کر کے ٹیم کو حریف (Sociedad) کے خلاف پانچ ایک سے شاندار کامیابی دلائی۔

رونالڈو نے سال کی چوتھی جبکہ ریال میڈرڈ کی جانب سے 23 ویں ہیٹرک مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔