میڈرڈ (جیوڈیسک) سپینش سٹار کرسٹیانو رونالڈو ریال میڈرڈ کے ساتھ دوبارہ تین سال کے لئے معاہدہ کرنے پر راضی ہو گئے۔ کرسٹیانو نے اپنے فٹبال کلب ریال میڈرڈ کیساتھ نیا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اٹھائیس سالہ فٹبالر اب سالانہ ایک کروڑ چالیس لاکھ پچیس ہزار پانڈز کمائیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ ان کے ماضی کا حصہ ہے تاہم وہ تمام فٹبال کلبوں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریال میڈرڈ ان کا گھر ہے اس لیے وہ یہاں زیادہ مطمئن ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ ٹیم کے لیے ٹرافی جیتنے کے علاوہ پانچ سال سے زائد عرصے تک کھیلنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔