مسیحی بستیوں میں صحت و صفائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ نعیم کھو کھر
Posted on December 17, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے بلدیاتی سمیت تمام سرکاری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کرسمس سے قبل خدمات کی انجام دہی پر مامور مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مسیحی ملازمین بھی اپنے خوشیاں بہتر انداز میں منا سکیں نعیم کھو کھر نے مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کے اطراف صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی عدم فراہمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ اور بلدیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اقلیتی بستیوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کا سلسلہ فوری بند کریں اور دیگر آبادیوں کے طرح اقلیتی بستیوں میں بھی ترقیاتی کاموں کی انجام دہی اور صفائی و ستھرائی کے امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے۔
نعیم کھو کھر نے مطالبہ کیا ہے کہ کرسمس سے قبل مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں میں خصوصی حفاظتی انتظامات کئے جائیں تاکہ مسیحی عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جاسکے کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر ز سے کی توجہ مسیحی بستیوں میں بلدیاتی مسائل پر دلا تے ہوئے کہاکہ کرسمس سے قبل مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کے اطراف صفائی وستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی دورستگی کے حوالے سے نظام کو بہتر بنایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com