کرسچن کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو اپنے خاندانوں سمیتPTIمیں کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں

کھاریاں (جی پی آئی)کرسچن کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو اپنے خاندانوں سمیتPTIمیں کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں تحریک انصاف کا منشور انصاف،انسانیت اور خودداری ہے یہاںپر برابری کی سطح پر سب کو خوش آمدید کہا جاتاہے قائد عمران خان کا ویژ ن بھی یہی ہے کہ پاکستان سے موروثی اور خاندانی سیاست کا خاتمہ اولین ترجیح ہے پاکستان کی تعمیرو ترقی میں کرسچن کمیونٹی سمیت تمام اقلیتوںکا نمایاں کردار ہے اگر آئندہ الیکشن میںPTIبرسرر اقتدار آتی ہے۔

تو سب کو مساوی حقوق دئیے جائیں گے۔میاں جمیل اصغر راہنمایوتھ ونگ نے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے سب ملکرکام کریں اور ایک قوم بن کر ملک کی تعمیر وترقی اور اپنی فلاح وبہبود کیلئے عمران خان دست وبازو بنیں تحریک انصاف کامیاب ہوکر ملک میں ایک ہی نظام تعلیم نافذ کریگی۔

نصیر احمد جنرل سیکرٹری کھاریاں سٹی نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی کو PTIمیں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں انشا اللہ آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے چوہدری ناصر احمد چھپر شرافت ،دیانت کے پیکر ہیں ان کی قیادت میں ہم سب پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرینگے۔الیاس مسیح نے کہا کہ ہم اپنے خاندانوں سمیتPTIمیں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں آپ کیساتھ مل کر ہم بھی پارٹی کی مضبوطی کیلئے دن رات کام کریںگے اس موقع پر کیپٹن(ر)رحمت مسیح ،سابق کونسلرجیمس مسیح اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔