لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی، استحکام اور فروغِ تعلیم کے حوالے سے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ لاہور سے جاری پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات میں اس پر خاص طور زور دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمےداری ہے۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، جبکہ انہیں آگے بڑھنے کے بلا تفریق یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔