میاں چنوں (تصور شہزاد) سوشل میڈیا پر اسلام مخالف گستاخانہ مواد کی اشاعت اور تشہیر ایک قابلِ مذمت فعل ہے جس کی روک تھام کے لئے حکومت کو بر وقت کارروائی کرنی چاہیے۔
عوام کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کایہ مکروہ سلسلہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اور اس حوالے سے حکومتی اداروں کو مجرموں کا سراغ لگا کر انہیں کیفرِ کردار تک پہنچانا چاہیے۔
ایک دوسرے کے مذہبی جذبات اور عقائد کا احترام ہم سب کا مذہبی، اخلاقی اور قانونی فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار کرسچن رائٹرز فیلوشپ کے چئیرمین ساحل منیر نے امرت نگر 133سولہ ایل میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری اس قسم کی منفی سرگرمیوں کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔