مسیحی جوڑے کو جلانے کے 5 مجرموں کو سزائے موت
Posted on November 24, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Christian Couple
لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی میاں بیوی کو زندہ جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے 5 ملزموں کو سزائے موت اور 8 ملزموں کو دو، دو سال قید کی سزا دی ہے جبکہ 93 ملزموں کو بری کر دیا گیا ہے۔
شہزاد مسیح اور اس کی بیوی شمع کو تقریباً دو سال پہلے قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں بھٹے میں پھینک کر زندہ جلا دیا گیا تھا۔
عدالت سے سزائے موت پانے والوں میں مہدی خان، ریاض کمبوہ، عرفان، حنیف اور اشتیاق شامل ہیں۔